سالانہ 2014
نماز جنازہ کی بحث میں فرماتے ہیں
و لو حضرت جنازۃ فی الأثناء۔۔۔۔۔۔۔ مع التشریک الاستئناف
سوال نمبر 1
عبارت میں مذکور مسئلہ بیان کیجئے اس میں
علامہ اور ایک جماعت کا قول کیا ہے اس قولکی دلیل کیا ہے وضاحت کیجئے
جواب
مسئلہ یہ ہے کہ اگر ایک جنازہ پر نماز پڑھتے وقت دوسرہ جنازہ حاضر ہو جائے تو پہلے کو تمام کرے پھر شروع سے دوسرے جنازے پر نماز پڑھے یہ افضل ہے علامہ حلی اور ایک جماعت کا قول ہے کہ اسے اختیار ہے کہ پہلی جنازہ نماز کو توڑ دے اور دونوں پر اکھٹی نماز پڑھے ان کی دلیل روایت علی بن جعفر ہے جو انہوں نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے
روایت کی ہے ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے ایک جنازے پر ایک یا دو تکبیریں کہیں اور اس کے ساتھ دوسرہ جنازہ رکھا گیا تو کیا حکم ہے
؟امام نے فرمایا کہ اگر چاھیں تو پہلے جنازےکو اسی جگہ رکھیں یہاں تک کہ دوسرے
جنازے کی باقی تکبیروں سے فارغ ہو جائے اور اگر چاہیں تو اسے اٹھالین اور دوسرے کی باقی تکبیریں مکمل کریں ان سب میں کوئی حرج نہیں ہے
سوال نمبر 2
مصنف نے ذکری میں اس استدلال کا کیا جواب دیا ہے نیز عبارت ھذا الواجب سے کیا مراد ہے مکمل وضاحت کیجئےجواب
مصنف نے کتاب ذکری میں اوپر بیان کیے ہوئے
استدلال کا یوں جواب دیا ہے کہ مذکورہ روایتان کے دعویٰ کو فائدہ دینے سے قاصر ہے کیونکہاس سے ظاہر یہ ہے کہ پہلے نماز جنازہ کی باقیتکبیریں دونوں جنازوں کے لیے شمار ہو اور جب پہلے جنازے کی تکبیروں سے فارغ ہو جائیں تو
اس میں اختیار ہے کہ اسے وھیں رہنے دیں یہاں
تک کہ دوسرے جنازے کی تکبیریں کہیں یا پہلے جنازے کو اس جگہ سے اٹھالیں اور دوسرے جنازے کی تکبیریں مکمل کریں اس روایت میں کہیں کوئی دلالت نہیں کہ پہلے جنازے کی نماز توڑ دیں
عبارت ھذا الواجب سے مراد یہ ہے کہ واجب نماز کو بلا ضرورت توڑنا حرام ہے
سوال نمبر 3
عبارت نعم۔۔۔ میں شہید اول نے کیا فرمایا ہے اور اس پر شہید ثانی نے کیا اشکال کیا ہےمکمل واضح طور پر بیان کیجئے
جواب
عبارت نعم لو خیف۔۔۔۔۔ میں شہید اول فرماتے ہیں کہ اگر جنازوں کو خطرہ ہو تو نماز توڑ دی جائے اور شروع سے پڑھی جائیں لیکن یہ نماز
توڑنا اضطراری اور ضرورت کے تحت ہے شہید ثانی نے اشکال کیا ہے کہ جو مصنف نے ذکر کیا
ہے کہ جب جنازوں پر خوف ہو تو نماز جنازہ کو توڑنا جائز ہے یہ بات واضح نہیں ہے کیونکہ اگر خوف سب جنازوں پر ہو یا صرف پہلے جنازے پر ہو تو نماز جنازہ کو توڑنا پہلے جنازے کے
خطرے کو بڑھا دیتا ہے جس سے لازم آتا ہے کہ اس کو زیادہ رکھنا پڑے گا اور اگر آخری جنازے پر خوف ہو تو ھر حال اسے تو نماز
جنازہ کی مقدار جتنا رکھنا پڑے گا اور برابر ہے کہ اس کو پہلے نماز جنازہ کے ساتھ شامل کیا جائے یا دوبارہ نماز شروع کی جائے
السلام علیکم۔